سی بی آئی کو کارپوریشن بینک کی 6.77 کروڑ روپئے فراڈ کی اطلاع

نئی دہلی ۔ /27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے جمشید پور کے ایک آٹو ڈیلر کے خلاف مقدمہ در کرلیا ہے اس نے مبینہ طور پر کارپوریشن بینک کو 6.77 کروڑ روپئے کا دھوکہ دیا تھا ۔ سی بی آئی نے آٹو ڈیلر رام نندی اسٹیٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ اور اس کے ڈائرکٹرس اکوری گوپال ، سنجیتا اکوری ، اکوری نشانت اور اکوری نتیش کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں ۔ کارپوریشن بینک کے سنجے کمار کو بھی ایف آئی آر میں ملزم قرار دیا گیا ہے ۔ 10 کروڑ روپئے کا قرض مبینہ طور پر کمپنی کے زونل آفس کو پٹنہ کی بینک شاخ نے دیا تھا تاکہ ایک شوروم اور ایک سرویس سنٹر قائم کیا جائے ۔ یہ قرض 2014 ء میں لیا گیا تھا ۔