سرقہ کے دوران پکڑے جانے سے بچنے چھلانگ پر سارق کی موت

حیدرآباد /6 جون ( سیاست نیوز ) سرقہ کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے خوف سے فرار ہونے کی کوشش ایک سارق کی موت کا سبب بن گئی ۔ نارسنگی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ بالاجی جو پیشہ سے ٹیلرتھا ۔ سرقہ کرنے کا عادی بتایاگیا ہے ۔ یہ سارق اکثر ایسے مکانات کو نشانہ بناتا تھا جو مقفل رہتے تھے ۔ کل اس نے نارسنگی میں واقع ایک مکان کو نشانہ بنایا ۔ بالاجی ماروتی نگر میں رہتا تھا ۔ اس مکان کے مالک اور اس کی بیوی شدید گرمی کے سبب مکان کی چھت پر سونے کیلئے گئے تھے ۔ تاہم رات دیر گئے مکان مالک رمیش اچانک نیچے آگیا اور اس نے مکان میں مشتبہ سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے اس کی بیوی کو آگاہ کیا اور مکان کی لائیٹ جلائی اس دوران بالاجی کو انہوں نے دکھا لیا ۔ اور پکڑنے کی کوشش کی اس دوران سارق اس سے بچنے کی کوشش میں تیسری منزل کی بالکونی سے عملاً چھلانگ لگادی ۔ جو نیچے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نارسنگی مصروف تحقیقات ہے ۔