سرفراز احمد بہادر کھلاڑی ، آفریدی کا تاثر

کراچی، 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد بہادر کھلاڑی ہیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کو ایسے ہی جارحانہ کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے۔ آفریدی حالیہ ورلڈ کپ کے بعد ونڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ تکنیک سے زیادہ بہادری کو ترجیح دیتے ہیں اور پاکستان کے نئے وکٹ کیپر بیٹسمن سرفراز بہادر کرکٹر ہیں۔ آفریدی نے انکشاف کیا کہ وہ سرفراز کو ڈومیسٹک کرکٹ کے وقت سے دیکھ رہے ہیں اور انہوں نے ہی سرفراز کو بطور اوپنر کھیلنے کا مشورہ دیا تھا۔ آفریدی نے کہا کہ سرفراز کی بیٹنگ نے ان کے نقادوں کے منہ بند کرا دئیے ہیں۔

Leave a Comment