اہم اپوزیشن عوام سے ربط پیدا کرنے میں ناکام ، وزیراعظم کا مجوزہ دورہ کولکتہ
نئی دہلی ۔ 29 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سرجیکل حملوں کی دوسری سالگرہ کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس پر وار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی سرجیکل حملوں پر جو اعتراض کررہی ہے اس کا واحد مقصد حکومت کی مخالفت ہے ۔ لیکن ایسا کرتے ہوئے وہ ملک اور فوج کے خلاف جارہی ہے ۔ بی جے پی کے بوتھ سطح کے کارکنوں کی بلاسپور ، بستی ، چتورگڑھ ، دھن باد اور منڈسور وغیرہ میں عوام سے ربط پیدا کرنے کے بارے میں نریندر مودی نے کہا کہ یہ ورکرس سرجیکل حملوں کی یاد منانے اور فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی تیاریوں میں مصروف تھے ۔ لیکن کانگریس نے کارگل وجئے دیوس منانے سے انکار کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹی عوام سے ربط پیدا کرنے میں قاصر رہی ہے اور سرجیکل حملوں پر اعتراض کررہی ہے جس کا مقصد حکومت کی مخالفت کے سوائے اور کچھ نہیں ہے لیکن ایسا کرتے ہوئے وہ ملک اور فوج کے ساتھ دشمنی کررہی ہے ۔ اتوار کے دن وزیراعظم نریندر مودی گجرات کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ۔وہ اس موقع پر گاندھی میوزیم کا افتتاح بھی کریں گے ۔