سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارا علی خان نے پچھلے سال فلم ’’کیدرناتھ‘‘ سے بالی ووڈ میں داخلہ لیا تھا۔ اس کے بعد وہ رنویر سنگھ کے ساتھ فلم ’’سمبھا‘‘ میں نظر آئیں۔ سارا کی دونوں ہی فلمیں باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئیں۔ اب خبر ہے کہ سارا کے بعد ان کے بھائی ابراہیم علی خان بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے لئے تیار ہے۔ ذرائع کے مطابق ابراہیم نے اپنے پاپا سیف علی خان کو یہ بتا دیا ہے کہ وہ بہن سارا کی طرح ہندی سنیما میں بطور ایکٹر قدم رکھنا چاہتے ہیں۔ بیٹے ابراہیم کے لئے سیف نے فلم پروڈیوس کرنے کا پلان بھی بنالیا ہے۔ فی الحال ابراہیم کو کیمرہ کے لئے تیار کرنے کے لئے خاص تیاری کی جارہی ہے۔ ایک رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بیٹی سارا کے انڈسٹری میں آنے سے خوش نہیں تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ سارا اپنی پڑھائی پوری کرنے کے بعد ہی ایکٹنگ میں جائے لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔ بتایا جاتا ہے کہ سارا کو اس فیصلہ میں انہیں ان کی ماں امریتا سنگھ کا ساتھ ملا تھا۔