روشیا کی بحیثیت گورنر کرناٹک حلف برداری

بنگلور۔ 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) گورنر ٹاملناڈو کے روشیا نے آج بحیثیت گورنر کرناٹک عہدہ کا حلف لیا۔ چیف جسٹس کرناٹک ہائیکورٹ جسٹس ڈی ایچ واگھیلا نے انہیں عہدہ و رازداری کا حلف دلایا۔ کے روشیا کو گورنر کرناٹک کی زائد ذمہ داری دی گئی ہے کیونکہ ایچ آر بھردواج کی میعاد کل ختم ہوگئی۔ تقریب حلف برداری میں چیف منسٹر سدا رامیا اور دیگر اہم شخصیتیں موجود تھیں۔

بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ ورک شاپ میں آر ایس ایس شامل
سورج کنڈ(ہریانہ) ۔29جون ( سیاست ڈاٹ کام ) آر ایس ایس نے آج بی جے پی کے پہلی بار رکن پارلیمنٹ بننے والے 150افراد کے ورک شاپ میں دوسری اور آخری دن شرکت کی ۔ سنگھ کے نظریہ ساز سریش سونی نے نئے ارکان پارلیمنٹ سے خطاب کیا ۔ وہ بی جے پی میں آر ایس ایس کے خصوصی نمائندے ہیں ۔