روس میں طیارہ تباہ، 44 مسافر ہلاک، 8 زندہ بچ گئی

گھناکہر اور موسلادھار بارش، رن وے کے بجائے شاہراہ پر لینڈنگ کی کوشش، حادثہ کا سبب
ماسکو ۔ 21 جون (پی ٹی آئی) روس کی شمالی جمہوری کیریلیہ میں ایک ٹی یو مسافر بردار طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثہ کا شکار ہوکر شاہراہ پر گر پڑا اور جس کے نتیجہ میں 44 مسافر ہلاک اور دیگر 8 بری طرح زخمی ہوگئی۔ 8 زندہ بچ جانے والوں میں ایک 10 سالہ لڑکا بھی شامل ہی۔ حادثہ کے بعد سڑک پر جہاز کا ملبہ شعلہ پوش ہوگیا اور دور دور تک انسانی نعشیں بکھری پڑی دیکھی گئیں۔ روس ایرلائنز کا یہ طیارہ ماسکو سے کیریلیہ کے صوبائی دارالحکومت پٹروزاوودسک کو روانہ ہورہا تھا اور شاہراہ پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران مہلک حادثہ کا شکار ہوگیا۔ وزارت ہنگامی حالات کی خاتون ترجمان ایرینا آندرینانوا نے اس خبر کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ اس بدنصیب طیارہ میں بشمول 9 ارکان عملہ 52 مسافر سوار تھی۔ حادثہ میں 44 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 8 کرشماتی طور پر زندہ بچ گئی، جن میں ایک ایرہوسٹس بھی شامل ہی۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ طیارہ گھنے کہر اور موسلادھار بارش کے سبب خراب موسم میں ایرپورٹ کے قریب لینڈنگ کررہا تھا، لیکن غلطی سے وہ اس ایرپورٹ کے رن وے کے بجائے شاہراہ پر اتر پڑا اور اس دوران حادثہ کا شکار ہوگیا۔ ٹیلیویژن چینلوں نے خبر دی ہیکہ گھنے کہر اور بارش کے باوجود رن وے پر لائٹس کو بند رکھا گیا تھا اور پانچ سکنڈ کے لئے برقی مسدود ہوگئی تھی۔ غالباً اس وجہ سے یہ مہلک حادثہ پیش آیا۔ ناکافی روشنی کے سبب منظر واضح نظر نہیں آرہا تھا۔ پائلٹ نے غالباً شاہراہ کو رن وے سمجھ کر وہاں لینڈنگ کی کوشش کی تھی۔ کیریلیہ کی وزیرصحت و سماجی بہبود ویلنٹینا اویج نے کہاکہ مہلوکین میں سویڈن کا ایک شہری بھی شامل ہے جو خود لوگوں کی جان بچانے والی امدادی ٹیم کا رکن تھا۔