مکہ مکرمہ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) ترک صدررجب طیب اردغان ہفتے کی علی الصباح سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میںہونیوالے 57رکنی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اہم سربرا ہ اجلاس میں غیر حاضر رہنے والی اہم شخصیت تھے۔ یہ بات فرانسیسی خبررساںادارے نے کہی ہے۔ترکی جو خطے کا ایک بڑا ملک ہے ، میں ان کی جگہ وزیرخارجہ میولت کائوسوغلو نے نمائندگی کے فرائض سرانجام دیے۔، اردوان کا دورہ استنبول کے سعودی قونصل خانے میں گزشتہ اکتوبر میں صحافی جمال خشوگی کے ظالمانہ قتل کے بعد ان کا مملکت کا پہلا دورہ ہوتا۔