حیدرآباد /28 فروری ( سیاست نیوز ) زائد جہیز کیلئے ہراسانی کا شکار ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ راجندر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 24 سالہ منیا جو بنڈلہ گوڑہ کالیکا نگر علاقہ کے ساکن موہن کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانیوں کا شکار تھی ۔ اس خاتون کو زائد جہیز کیلئے ہراساں و پریشان کیا جارہا تھا ۔ جس نے تنگ آکر 21 فروری کے دن جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔