چیرمین بلدیہ ایس وینو گوپال کی صحافیوں سے بات چیت
کورٹلہ ۔ یکم ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب سیلم وینو گوپال چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ نے بروز منگل اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی جدوجہد کے ذریعہ ہی کورٹلہ ریونیو ڈیویژن حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کورٹلہ کو ریونیو ڈیویژن بنائے کا اعلان کرتے ہوئے احکامات جاری کئے جانے تک عوامی احتجاج جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور چند کونسلر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں وہ ٹھیک نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ استعفوں کے ذریعہ ڈیویژن حاصل نہیں کیا جاسکتا ۔ استعفوں کے بعد رکن پارلیمنٹ ، چیف منسٹر ، رکن اسمبلی سے ڈیویژن کے قیام کے سلسلے میں نمائندگی کرنے میں دشواری پیش آئے گی ۔ ڈیویژن کے قیام کے سلسلے میں حیدرآباد میں ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی ، سی ایس راجیو شرما ، نظام آباد رکن پارلیمنٹ کویتا سے ملکر کورٹلہ میں چلائی جارہی مہم سے واقف کروایا گیا ۔ استعفوں سے ریونیو ڈیویژن حاصل نہیں کیا جاسکتا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر رکن پارلیمنٹ نظام آباد نے انہیں یہ مشورہ دیا ۔ مجلس بلدیہ ملتوی کئے جانے کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ کورٹلہ میں حالات بہت کشیدہ تھے اور ان حالات میں مجلس بلدیہ کورٹلہ کا اجلاس منعقد کیا جانا مشکل تھا ۔ کشیدہ حالات کے مدنظر اجلاس ملتوی کردیا گیا کورٹلہ ریونیو ڈیویژن کے قیام کے معاملہ میں رکن پارلیمنٹ ایم ایل اے پر الزام تراشی کرنا اور ان کے پتلے نذر آتش کرنا ٹھیک نہیں ہے ۔ انہوں نے پتلے نذر آتش کرنا اور سرمنڈوں نے جیسی حرکتوں سے کورٹلہ ریونیو ڈیویژن نہیں بن سکتا ۔انہوں نے ڈیویژن کے قیام کے سلسلے میں اپنے اعتراضات ، شکایتوں کے ذریعہ ڈیویژن حاصل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 21 دن تک کورٹلہ کو ریونیو ڈیویژن بنائے جانے کے سلسلے میں کی جانے والی جدوجہد کیلئے وہ تیار ہیں ۔ گاؤں کی سطح سے شہر کی سطح تک عوامی نمائندوں ، سیاسی قائدین سے پرامن جمہوری انداز میں کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچائے بغیر مہم جاری رہے گی ۔ اس اجلاس میں جناب محمد رفیع الدین نائب چیرمین مجلس بلدیہ ، کونسلر جناب عبدالوہاب ، چٹیالہ بھومیا ، ٹی آر ایس قائدین کستوری نارائنا ، جکولہ جگدیشور ، نلہ رمیش اور دیگر قائدین موجود تھے ۔