پرتاپ گڑھ ، 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں پرتاپ گڑھ میں ہوئے ایس ٹی ایف کے ساتھ تصادم میں ہلاک توقیر کے والد عبدالحفیظ نے بھوپال سے یرغمال بنا کر یہاں لاکر قتل کرنے کا الزام عائد کیا۔انہوں کہا کہ یرغمال بنانے کی اطلاع حکومت و اعلی افسران کو دی گئی ہے ۔ مقتول توقیر کے والد عبدالحفیظ ساکن آزاد نگر بھلیا پور نے یہاں پوسٹ مارٹم ہاوُس پر صحافیوں کو بتایا کی چاند رات 4جون کو بھوپال مدھیہ پردیش سے ایس ٹی ایف نے یرغمال بنا کر پرتاپ گڑھ لے آئی اور جمعرات کو علی الصبح چلبیلہ کوٹ کے نزدیک فرضی تصادم میں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس کی اطلاع بذریعہ ای میل حکومت افسران کو دی گئی ۔انہوں نے اس کو قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی قانونی لڑائی لڑیں گے ۔