تلنگانہ یوم تاسیس کے موقع پر مختلف گیمس ؍ اسپورٹس ٹورنمنٹ

حیدرآباد۔/31مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) تلنگانہ ریاست کی یوم تاسیس 2جون کے موقع پر ریاست میں گولف چمپین شپ کا آغاز ہوگا۔ اس میں تلنگانہ ریاست کے 10اضلاع سے انٹر اسٹیٹ گولف چمپین شپ مقابلے ہوں گے جو 2جون تا 5جون تک گولکنڈہ کے گولف میدان میں کھیلے جائیں گے۔ اس ٹورنمنٹ میں 100 گولف کھلاڑیاں شرکت کررہے ہیں۔ اس طرح تلنگانہ یوم تاسیس کے ضمن میں ریاست تلنگانہ کا جمناسٹک ٹورنمنٹ 4جون اور 5جون کو رکھا جارہا ہے۔ جی اے ٹی جمناسٹک اسوسی ایشن آف تلنگانہ کے تحت یہ مقابلے حیدرآباد کے مضافات سرور نگر انڈور اسٹیڈیم میں کھیلے جائیںگے۔اس میں لڑکے اور لڑکیوں کیلئے چار زمرہ جات بنائیں گے جس میں لڑکوں کے انڈر U-12-U14-U-17-U-10 اور لڑکیوں کے انڈر 10سال، انڈر 8سال، انڈر 15سال ہوگا۔ اس ٹورنمنٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے جی اے ٹی کے صدر نشین کے مہیشور نے بتایا کہ جمناسٹک میں جو مقابلے ہوں گے ان کو مختلف زمرہ جات کے ساتھ آرٹسٹک جمناسٹک، ریدھمک جمناسٹک، فلوراکسرسائیز، ٹیبل والڈ روسن رنگ، بیاٹنگ جیم شامل ہیں۔ جو کھلاڑی اس میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ اپنے نام، اپنے انٹریز جمناسٹک کوچ مسٹر ایم بلراج کے پاس سرور نگر اسٹیڈیم میں درج کروائیں اور معلومات کیلئے 9848485093 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔