نئی دہلی 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دو مدہوش نوجوانوں کی باہم لڑائی کے جھڑپ میں تبدیل ہوجانے کے بعد ترلوک پوری میں امتناعی احکام نافذ کردیئے گئے تھے لیکن حالات کے معمول پر بحال ہونے کی علامات نظر آرہی ہیں۔ جس کی وجہ سے ترلوک پوری میں کشیدہ لیکن معمول کے حالات بحال ہوگئے ہیں ۔ شک و شبہ کی فضاء ہنوز موجود ہے۔ حالات کے معمول پر بحال ہونے کی وجہ سے آج دن میں امتناعی احکام میں نرمی پیداکردی گئی جس کے نتیجہ میں بازار میں اشیائے ضروریہ ،ترکاریوں اور دودھ کی خریداری کیلئے عوام کا ہجوم دیکھا گیا ۔