تائیپی ۔ 31ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام) زیرسمندر 5.5 کی شدت والے ایک زلزلہ سے آج تائیوان شہر لرز گیا جس کی وجہ سے کئی عمارتیں ہلنے لگی تھیں تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ شہریوں کی اکثریت نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے ۔
چینی فیکٹری میںدھماکہ،17 ہلاک
بیجنگ۔ 31ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام) چین کے جنوبی شہر فوشاں میں قائم ایک فیکٹری میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔چینی حکام نے بتایا ہے کہ فیکٹری میں تین دھماکے ہوئے، جن کی وجہ سے فیکٹری کی دیواریں اور چھت تباہ ہو گئی۔ دھماکے اتنے شدید تھے کہ قریب ہی واقع ایک گلاس فیکٹری اور دیگر پلانٹس بھی متاثر ہوئے۔