بی جناردھن ریڈی کمشنر و اسپیشل آفیسر جی ایچ ایم سی مقرر

سومیش کمار سکریٹری قبائلی بہبود ‘ شالینی مشرا کی خدمات ایچ ایم ڈی اے سے واپس ‘22 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے
حیدرآباد 30 اکٹوبر ( پریس نوٹ ) ریاستی حکومت نے آج شام 22 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے کردئے جن میں کمشنر و اسپیشل آفیسر جی ایچ ایم سی سومیش کمار بھی شامل ہیں۔ حکومت نے شیکھر پرساد سنگھ آئی اے ایس اسپیشل چیف سکریٹری انیمل ہسبنڈری کا تبادلہ کرکے انہیں اسپیشل چیف سکریٹری برائے حکومت پنچایت راج ‘ دیہی ترقیات مقرر کیا ہے بجائے مسٹر جے ریمنڈ پیٹر آئی ایس متبدلہ ‘ مسٹر جے ریمنڈ پیٹر آئی ایس کا تبادلہ کرکے انہیں چیف کمشنر لینڈ اڈمنسٹریشن تلنگانہ مقرر کیا ہے اور چیف سکریٹری برائے حکومت کو اس کی مکمل اضافی ذمہ داری سے سبکدوش کردیا ہے ۔ مسٹر سریش چندا آئی اے ایس پرنسپل سکریٹری ہیلت ‘ میڈیکل و فیملی ویلفیر کا تبادلہ کرکے انہیں پرنسپل سیٹری انیمل ہسبنڈری ‘ ڈائری ڈیولپمنٹ و فشریز مقرر کیا گیا ہے بجائے مسٹر شیکھر پرساد سنگھ متبدلہ ‘ مسٹر راجیشور تیواری آئی اے ایس پرنسپل سکریٹری ماحولیات ‘ جنگلات ‘ سائینس و ٹکنالوجی کا تبادلہ کرکے انہیں پرنسپل سکریٹری ہیلت ‘ میڈیل و خاندانی بہبود مقرر کیا گیا ہے بجائے مسٹر سریش چندا متبدلہ ‘ شریمتی شالینی مشرا آئی اے ایس میٹرو پولیٹن کمشنر ایچ ایم ڈی اے کی خدمات بلدی نظم و نسق محکمہ سے واپس لے لی گئی ہیں اور انہیں پرنسپل سکریٹری جی اے ڈی مقرر کیا گیا ہے ۔ مسٹر آدھار سنہا آئی اے ایس پرنسپل کمشنر لینڈ اڈمنسٹریشن آفس آف چیف کمشنر لینڈ اڈمنسٹریشن کا تبادلہ کرکے انہیں پرنسپل سکریٹری ( پول ) جی اے ڈی مقرر کیا گیا ہے بجائے مسٹر وکاس راج متبدلہ ‘ مسٹر سومیش کمار آئی اے ایس کمشنر و اسپیشل آفیسر جی ایچ ایم سی حیدرآباد کا تبادلہ کرکے انہیں پرنسپل سکریٹری قبائلی بہبود مقرر کیا گیا ہے بجائے شریمتی جی ڈی ارونا آئی اے ایس متبدلہ ‘ تبادلہ پر مسٹر وکاس راج کو سکریٹری ماحولیات ‘ جنگلات سائینس و ٹکنالوجی مقرر کیا گیا ہے بجائے مسٹر راجیشور تیواری متبدلہ ‘ مسٹر نوین متل اسپیشل کمشنر جی ایچ ایم سی کا تبادلہ کرکے انہیں کمشنر و ایکس آفیشیو سکریٹری جی اے ڈی ( اطلاعات و تعلقات عامہ ) مقرر کیا گیا ہے ۔ مسٹر بی جناردھن ریڈی آئی اے ایس کمشنر و ڈائرکٹر میونسپل اڈمنسٹریشن کا تبادلہ کرکے کمشنر و اسپیشل آفیسر جی ایچ ایم سی حیدرآباد مقرر کیا گیا ہے بجائے مسٹر سومیش کمار متبدلہ ‘ مسٹر ایم دانا کشور آئی اے ایس سکریٹری ہاوزنگ کو کمشنر و ڈائرکٹر میونسپل اڈمنسٹریشن حیدرآباد کا آئندہ احکام تک مکمل اضافی ذمہ دیا گیا ہے ۔ مسٹر ایم ویرا برہمیا مینیجنگ ڈائرکٹر آئیل فیڈ حیدرآباد کی خدمات اگریکلچر و کو آپریشن محکمہ سے واپس لے لی گئی ہیں اور انہیں ڈائرکٹر پنچایت راجو دیہی ترقیات حیدرآباد مقرر کیا گیا ہے ۔ انہیں سی ای او ایس ای آر پی اور کمشنر امداد باہمی و رجسٹرار امداد باہمی سوسائیٹیز کا مکمل اضافی ذمہ بھی دیا گیا ہے ۔ مسٹر جی کشن اسپیشل کمشنر جی ایچ ایم سی حیدرآباد کا تبادلہ کرکے انہیں ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن مقرر کیا گیا ہے بجائے مسٹر ٹی چرنجیویلو متبدلہ ‘ مسٹر چرنجیویلو کو تبادلہ پر ان کی خدمات محکمہ بلدی نظم و نسق و شہری ترقیات کے سپرد کی گئی ہیں ۔ وہ میٹرو پولیٹن کمشنر ایچ ایم ڈی اے کا ذمہ سنبھالیں گے بجائے شریمتی شالینی مشرا متبدلہ ‘ شریمتی انیتا رامچندرن ڈائرکٹر پنچایت راج و دیہی ترقیات کا تبادلہ کردیا گیا ہے اور انہیں اڈیشنل کمشنر جی ایچ ایم سی حیدرآباد مقرر کیا گیا ہے ۔ شریمتی کے نرملا آئی اے ایس مشن ڈائرکٹر ایم ای پی ایم اے کی خدمات محکمہ بلدی نظم و نسق و شہری ترقیات سے واپس لے لی گئی ہیں اور ان کی خدمات محکمہ انیمل ہسبنڈری ‘ ڈیری ڈیولپمٹ و فشریز کے سپرد کی گئی ہیں جہاں وہ مینیجنگ ڈائرکٹر ہونگی ۔مسٹر اے سرینواس نائب صدر نشین و مینجنگ ڈائرکٹر ڈیری ڈیولپمنٹ فیڈریشن لمیٹیڈ کی خدمات محکمہ انیمل ہسبنڈری سے واپس لے لی گئی ہیں اور انہیں جوائنٹ سکریٹری بلدی نظم و نسق و شہری ترقیات مقرر کیا گیا ہے ۔ مسٹر اے مرلی چیف ایگزیکیٹیو آفیسر سوسائیٹی برائے انسداد دیہی غربت کی خدمات محکمہ پنچایت راج سے واپس لے لی گئی ہیں۔ ڈاکٹر ایم وی ریڈی آئی اے ایس ڈائرکٹر شیڈولڈ کاسٹ ڈیولپمنٹ کو ڈائرکٹر فنی تعلیم کی مکمل اضافی ذمہ داری دی گئی ہے جہاں سے شریمتی وانی پرساد سبکدوش کردیا گیا ہے اور انہیں کمشنر کالج ایجوکیشن مقرر کیا گیا ہے ۔ مسٹر آر لکشمن آئی آر ایس اسپیشل سکریٹری فینانس کا تبادلہ کرکے کمشنر قبائلی بہبود و ایکس آفیشیو مینجنگ ڈائرکٹر ٹرائیکر مقرر کیا گیا ہے بجائے مسٹر بینہر مہیش دتا ایکا متبدلہ ۔