بنگلہ دیش اور آسٹریلیا میں آج وقار کا مقابلہ

میر پور 31 مارچ( سیاست ڈاٹ کام) میزبان بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے درمیان کل یہاں کھیلا جانے والا مقابلہ دونوں ٹیموں کیلئے وقار کا مقابلہ ہوگا کیونکہ دونوں ہی ٹیموں کو اپنے تینوں مقابلوں میں شکست برداشت کرنی پڑی ہے اور سیمی فائنل کی دوڑ سے دونوں ہی ٹیمیں باہر ہوچکی ہیں حالانکہ ٹورنمنٹ کے آغاز سے قبل آسٹریلیا کو خطاب کے مضبوط دعویداروں میں شامل کیا جارہا تھا لیکن تینوں مقابلوں میں شکست غیر یقینی نتائج ہیں۔ آسٹریلیا ،بنگلہ دیش کے خلاف طاقتور ٹیم ہے اور وہ کامیابی کے ساتھ ٹورنمنٹ کا اختتام کرنا چاہتی ہیں جبکہ بنگلہ دیش نے ماضی میں ایک سے زائد مرتبہ آسٹریلیا کو شکست دی ہے لہذا مشفق الرحیم کی ٹیم کوشاں ہوگی کہ مقامی شائقین کے روبرو آسٹریلیا کو شکست دیتے ہوئے ورلڈ کپ کا کامیاب اختتام کریں۔

Leave a Comment