حیدرآباد /28 فروری ( سیاست نیوز ) بیوی کی ناساز صحت اور مالی پریشانیاں ایک شخص کی خودکشی کا سبب بن گئی ۔ فلک نما پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 45 سالہ محمد ریاض جو مصطفی نگر انصاری روڈ علاقہ کے ساکن بابو میاں کا بیٹا تھا اس نے 24 فروری کو خودسوزی کرلی اور آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ ریاض بیوی کی علالت سے پریشان تھا اور مالی پریشانیوں کے سبب ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔