حیدرآباد ۔ 17 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : ایپل ریسٹورنٹس کی جانب سے حیدرآباد کے بڑے فوڈ کورٹ کا سرتھ سٹی کیپٹل مال کے فورتھ فلور ، کونڈا پور گچی باولی حیدرآباد پر افتتاح کیا گیا ہے جو ہندوستان میں بہت بڑا مال ہے ۔ حیدرآباد میں آغاز کیے گئے اس فوڈ کورٹ کی سیٹنگ کپاسٹی 1050 ہے ۔ حیدرآباد کے کارپوریٹ ڈسٹرکٹ میں واقع اس فوڈ کورٹ میں نہایت مشہور گلوبل فاسٹ فوڈ چینس جیسے برگرکنگ ، کے ایف سی ، پٹاپٹ ، پزاہٹ ، ٹاکوبیل وغیرہ ہیں ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے سرتھ سٹی کیپٹل مال پروموٹر مسٹر سرتھ گوپال بوپنا نے کہا کہ ہمارے کسٹمرس کے لیے اس فوڈ کورٹ میں دستیاب غذائی اشیاء ان کی پسند کے مطابق ہوں گی اور وہ ہماری گلوبل ریٹری پر اچھی ڈشیس پائیں گے ۔۔