اوٹکور /30 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اوٹکور میں اشرار بی جے پی اور اے بی وی پی کے غنڈہ عناصر کی جانب سے ہراساں کی جانی والی متاثرہ معصوم لڑکی زرینہ بیگم کوے مکان تک پہونچکر جناب محمد احمد ناظم علاقہ جنوبی تلنگانہ جماعت اسلامی جناب عثمان عبیداللہ مجاہد صدیقی ناظم ضلع مغرب جماعت اسلامی ، جناب محمد کاظم حسین امیر مقامی جماعت اسلامی جناب محمد منصور تاڑپتڑی کونسلر ویلفیر پارٹی جناب امتیاز اسحق ضلع ٹی آر ایس محبوب نگر سرفراز حسین انصاری ، سینئیر کانگریس قائد نارائن پیٹ جناب ضمیر علی امرچنتہ کانگریس چیرمین کمیٹی اوٹکور جناب عبدالرشید صدر ایس آئی او جناب امتیاز نگری کنوینر ویلفیر پارٹی آف انڈیا جناب منظور احمد گنتہ سکریٹری ایم پی جے وٹکور محمد منیر احمد پانگل ، خالد ہوٹل نے متاثرہ لڑکی کے والدہ سے محترمہ فاطمہ بی اور مولاعلی بھائی سے ملاقات کی اور لڑکی کے افراد خاندان سے صبر کی تلقین کی اور کہا کہ اس حادثہ کو ضلع ایس پی اور ڈی ایس پی اور پولیس کے اعلی عہدیداران تک جاکر کارروائی کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ خواتین تنظیموں کی مدد سے بھی اس معاملہ کی چھان بین کی جائے گی ۔