انگلینڈ کے نام منفی ریکارڈ درج

ناٹنگھم ۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے خلاف کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے میچ میں شکست کے ساتھ ہی انگلینڈ کی ٹیم کے نام نیا بدترین ریکارڈ درج ہوگیا ہے۔ ناٹنگھم میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے اس میچ میں پاکستانی ٹیم نے محمد حفیظ، کپتان سرفراز احمد اور بابر اعظم کی نصف سنچریوں کی بدولت انگلینڈ کو کامیابی کے لیے 349 رنز کا مشکل ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں جوز بٹلر اور جو روٹ کی سنچریوں کے باوجود انگلینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنا سکی اور اسے میچ میں 14 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس ناکامی کے ساتھ ہی انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ کی تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے جو دو سنچریوں کے باوجود میچ میں ناکامی سے دوچار ہوئی۔

Leave a Comment