حیدرآباد ۔ 31 ؍ اگسٹ ( راست) جناب محمد رضوان الدین ساکن کمان شیخ فیض یاقوت پورہ ولد محمد ریاض الدین مرحوم انعامدار بھینسہ کا 31 ؍ اگسٹ اتوار کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ یکم ستمبر کو بعد نماز ظہر جامع مسجد حاجی لعل محمد صاحب میں ادا کی جائیگی ۔ تدفین قریبی قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ وہ جناب محمد اخترالدین سابق ملازم آلوین کمپنی اور جناب حسام الدین صدر مدرس گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول املی بن یاقوت پورہ کے بھائی تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند محمد رشیدالدین اور 2 دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لئے 9346390884, 9295453401 پر ربط کریں ۔
حیدرآباد ۔ 31؍ اگسٹ ( راست) محترمہ نعمت خاتون عرف رضیہ زوجہ جلال الدین خان مرحوم کا 31؍ اگسٹ کو بوقت عصر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ یکم ؍ ستمبر کو صبح 8 بجے مسجد منوریہ چنچل گوڑہ میں حضرت ابو ریحان سید مطیع اللہ ذاکر منوری کی امامت میں ادا کی جائیگی ۔ تدفین حظیرہ حضرت شاہ قاسمؒ مجتہد گروہ مشیرآباد میں عمل میں آئیگی۔ مرحومہ ‘ غازی ملت الحاج محمد امان اللہ خان مرحوم کی ہمشیرہ نسبتی تھیں ۔ مرحومہ کے تین فرزندان میں طالب خان ‘ سکندر حیات خان اور مرکزی انجمن مہدویہ کے خازن نسیم حیات خان شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لئے 9246812101 پر ربط کریں ۔