مہوبہ،28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے مہوبہ میں چوتھے مرحلے کی پولنگ سے پہلے ہوئے تشدد کے معاملے میں 18 لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش سکسینہ نے آج یہاں بتایا کہ فتح پور بجریا پولیس چوکی علاقے میں 23فروری کو پولنگ شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہو گیا تھا۔ کچھ لوگوں نے فائرنگ بھی کی۔ اس معاملے میں سابق وزیر اور سماج وادی پارٹی امیدوار سدھ گوپال ساہو اور بی ایس پی امیدوار سابق ممبر اسمبلی ارمردن سنگھ کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے ۔ اس معاملے میں 18 لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے ۔