گوپیشور ۔ 29 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک امریکن سیاح جو گذشتہ دو دن سے الکاپوری گیلاشیئر اتراکھنڈ میں پھنسا ہوا تھا ضلع چمولی سے نیم فوجی فورس کے سپاہیوں نے اس کا محفوظ مقام کو تخلیہ کروادیا۔ 55 سالہ جیفری کم کو وہ انڈوتبتن بارڈر پولیس کے سپاہیوں کے ایک گروپ نے جو الکاپوری کے ساحل کے قریب تربیتی پروگرام میں حصہ لے رہا تھا ، نے اسے دیکھا ۔ امریکی سیاح کی حالت ابتر تھی کیوں کہ وہ دو دن سے بھوکا تھا ۔ فوجیوں نے اسے منادیہات منتقل کیا ۔ اور ریاستی آفات سماوی فورس کے حوالے کردیا ۔۔