دبئی۔4 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ہندوستانی نژاد تارکین وطن کو لاٹری میں 2.7ملین ڈالرس کی خطیر رقمی انعام حاصل ہوا جس کا نام سنجے ناتھ بتایا گیا ہے ۔ جس نے ابوظہبی بگ ٹکٹ سے مذکورہ لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا ۔ خلیج ٹائمز کے مطابق اُسے آج بمپر پرائز حاصل ہوا جسے پہلا انعام بھی کہا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ دیگر پانچ ہندوستانی تارکین بھی انعام جیتنے والے دس افراد کی فہرست میں شامل ہیں ۔ لاٹری کی ان ٹکٹوں کو آن لائن یا ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے عین ڈیوٹی فری شاپ سے اور ابوظہبی کے سٹی ٹرمنل سے خریدا جاسکتا ہے ۔