ہمیں بھی منسوخ شدہ کرنسی جمع اور تبدیل کرنے کی اجازت دی جائے : این آر آئی فورم

واشنگٹن ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گلویل آرگنائزیشن آف پیوپل آف انڈین اوریجن  سے وابستہ این آر آئیز نے آج آن لائن عرضداشت کے ذریعہ وزیراعظم ہند نریندر مودی سے اپیل کی ہیکہ وہ بیرون ملک میں مقیم ہندوستانیوں کو ریزرو بینک آف انڈیا میں نوٹ بندی سے قبل کے 500 اور 1000 روپئے کے کرنسی نوٹس جمع کروانے اور انہیں تبدیل کروانے کی اجازت دیں۔ گوپیو کے بین الاقوامی صدر نیرج بخشی نے کہا کہ این آر آئیز کیلئے یہ ایک بڑا مسئلہ ہے اور حکومت کیلئے اس مسئلہ کی یکسوئی کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ ہندوستانیوں کو الگ تھلگ نہ کیا جائے۔ ہم بیرونی ممالک میں رہائش پذیر ضرور ہیں لیکن ہیں تو ہندوستانی۔ یاد رہیکہ فی الحال ایسے این آر آئیز جن کے پاس ہندوستانی پاسپورٹس ہیں انہیں ریزرو بینک آف انڈیا کی پانچ شاخوں موقوعہ دہلی، ممبئی، کولکتہ، چینائی اور ناگپور میں منسوخ شدہ کرنسی جمع اور تبدیل کرنے کی اجازت ہے۔