کویت میں انتقال

حیدرآباد۔/13جون، ( راست ) جناب محمد برکت علی ساکن شاہ علی بنڈہ ولد صاحب علی کا بحالت روزہ 12جون کو کویت میں انتقال ہوگیا۔ وہ ڈاکٹر بشارت سابق لکچرر انوارالعلوم کالج جناب محمد طاہر علی سابق اے سی پی اور جناب محمد فاروق علی حال مقیم کویت کے برادر حقیقی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 لڑکے صاحب علی فیضان، معظم علی عرفان اور 2 دختران شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون 9849007424 یا 8985420300 پر ربط کریں۔