کلکٹریٹ نظام آباد میں شجر کاری

نظام آباد:31؍ جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ ہریتا ہرم کے پروگرام کے تحت رکن پارلیمنٹ شریمتی کے کویتا نے ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا کے ہمراہ کلکٹریٹ میں شجرکاری میں حصہ لیا۔ رکن پارلیمنٹ کے کویتا ضلع نظام آباد کے دورہ کے موقع پر کلکٹریٹ پہنچ کر ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتارانا سے ملاقات کی اور کلکٹریٹ میں شجرکاری میں حصہ لینے کی کلکٹرکی خواہش پر انہوں نے ضلع کلکٹر کے ہمراہ شجرکاری کو انجام دیا اور اس مقع پر بتایا کہ آکسیجن کی فراہمی اور بارش کیلئے شجرکاری ناگزیر ہے ۔ بارش کیلئے شجرکاری بڑے پیمانے پر کرنے کی صورت میں آئندہ اس کے بہترین نتائج حاصل ہوں گے اور بارش کے امکانات ہوں گے ۔ لہذا ہرشخص اس میں حصہ لیتے ہوئے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کی خواہش کی۔ اس پروگرام میں مئیر آکولہ سجاتا، کارپوریٹرس و دیگر بھی موجود تھے۔