پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1.51 روپئے کمی ، ڈیزل کی قیمت میں 50 پیسے اضافہ

نئی دہلی۔ 30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول کی قیمت میں آج 1.82 روپئے فی لیٹر کمی کی گئی لیکن ڈیزل کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا۔ نظر ثانی شدہ قیمتوں پر آج رات نصف شب سے عمل شروع ہوچکا ہے۔ تیل کی کمپنیوں نے یہ اعلان کیا۔ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے جس کی وجہ سے پٹرول کی قیمت میں 1.51 روپئے فی لیٹر کمی کا فیصلہ کیا گیا اور مقامی سیلز ٹیکس یا ویاٹ میں بھی اسی مناسبت سے کمی ہوگی جس کی وجہ سے دہلی میں مجموعی طور پر پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1.82 روپئے کمی واقع ہوگی۔ جنوری 2013ء میں کئے گئے فیصلے کے مطابق ڈیزل کی چلر فروشی کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ ویاٹ کی شمولیت کے بعد دہلی میں ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 57 پیسے کا اضافہ ہوگا۔ مختلف شہروں میں قیمتوں کا علیحدہ طور پر مقامی سیلز ٹیکس یا ویاٹ کی بنیاد پر تعین ہوگا۔ اس سے پہلے یکم اگست کو پٹرول کی قیمت میں 90 پیسے کی کمی کی گئی تھی۔ بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے باعث بغیر سبسڈی کے حامل پکوان گیاس سلنڈرس کی قیمت میں بھی 19 روپئے کمی کی گئی ہ