ٹرمپ کے ساتھ ڈنر کرنے مودی کی خواہش کو مسترد کردیا گیا

واشنگٹن ۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کیمپ ڈیوڈ میں صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ڈنر کرنے وزیراعظم نریندر مودی کی خواہش کو وائیٹ ہاؤس نے مسترد کردیا تھا۔ اس بات کا انکشاف امریکہ کے مشہور رائٹر باب وڈوارڈ نے اپنی کتاب میں کیا ہے۔ کیمپ ڈیوڈ امریکہ کا ایک خوبصورت تفریحی مقام ہے۔ وائیٹ ہاؤس نے اس کتاب میں تحریر کردہ واقعہ کے جواب میں کہا کہ یہ کتاب صرف تصورات پر مبنی ہے۔ واضح رہیکہ وزیراعظم مودی نے 26 جون کو امریکہ کا دورہ کرنے سے قبل کیمپ ڈیوڈ میں ٹرمپ کیساتھ ڈنر کرنا چاہتے تھے۔