صدر نشین نظام آباد زریعہ مارکٹ کمیٹی مستعفی

نظام آباد:31؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)صدر زرعی مارکٹ کمیٹی مسٹر نگیش ریڈی نے اپنے عہدہ سے مستعفی ہوچکے ہیں ضلع میں کانگریس کی ناکامی ٹی آرایس کو زبردست اکثریت حاصل ہونے پر مسٹر نگیش ریڈی نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے ۔ نگیش ریڈی سال 2004 ء سے نظام آباد زرعی مارکٹ کمیٹی صدر کی حیثیت سے خدمت انجام دے رہے ہیں 2004 ء میں تلگودیشم کی ناکامی کے بعد اس وقت کے صدر آزار کشن رائو نے اخلاقی طورپر استعفیٰ پیش کردیا تھا اس کے بعد نگیش ریڈی کو کانگریس حکومت نے مسلسل نامزد کیا جارہا ہے مسٹر نگیش ریڈی 3 مرتبہ نامزد کئے گئے تھے عام انتخابات میں ٹی آرایس کی زبردست کامیابی کے بعد ضلع میں کانگریس کا صفایا ہوگیا تھااور ٹی آرایس حکومت نے ٹی آرایس قائدین کو نامزد عہدوں پر فائز کئے جانے کے امکانات ہیں اس سے قبل ہی نگیش ریڈی اپنا استعفیٰ پیش کردیا ۔ حالانکہ حال ہی میں ہوئی غیر موسمی بارش کی وجہ سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے احتجاج پر دلبرداشتہ ہوکر مستعفیٰ ہونا چاہ رہے تھے لیکن ان کے حامیوں کی جانب سے دئیے گئے مشورہ پر خاموش ہوگئے تھے۔