سلمان کے نئے لک کے ساتھ ’’بھارت‘‘ کے ایک اور پوسٹر کی ریلیز

بالی ووڈ کی فلم ’’بھارت‘‘ کا ایک نیا پوسٹر سامنے آیا ہے اس میں سلمان خان کے لک کا خلاصہ کیا گیا ہے جس میں وہ ایک عمر دراز شخص کے رول میں دکھ رہے ہیں۔ اپنے لک میں بھائی جان گرے شرٹ اور چیک بلیزر پہنے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تصویر میں ان کے بال داڑھی اور مونچھیں آدھی کالی اور آدھی سفید نظر آرہی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے چشمہ بھی لگایا ہوا ہے۔ اس پوسٹر کو سلمان خان نے شیر کرتے ہوئے ایک دلچسپ کیپشن لکھا ہے ’’جتنے سفید بال میرے سر اور داڑھی میں ہے اس سے کہیں زیادہ رنگین میری زندگی رہی ہے‘‘۔ پوسٹر کے ریلیز ہوتے ہی فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی مقرر ہوگئی۔ فلم بھارت اسی سال عید پر 5 جون کو ریلیز ہو رہی ہے۔ بھارت کورین فلم ’’اوڈے ٹو مائی فادر‘‘ کا ہندی ری میک ہے جسے علی عباس ظفر ڈائرکٹ کئے ہیں۔