سائنا نہوال بائیوپک سے شردھا آؤٹ پرنیتی چوپڑہ ان

پچھلے سال ستمبر میں بالی ووڈ ایکٹریس شردھا کپور نے سائنا نہوال کی بائیوپک کی شوٹنگ شروع کی تھی۔ اس کے لئے انہوں نے ٹریننگ بھی لی تھی، لیکن کچھ دن شوٹ کرنے کے بعد ان کو ڈینگو ہوگیا اور بریک لینا پڑا۔ رپورٹس تھے کہ شردھا اپریل میں فلم کی شوٹنگ شروع کریں گی حالانکہ تازہ رپورٹس کے مطابق امول گپتے کے ڈائرکشن میں بن رہی اس فلم میں شردھا کی جگہ اب پرنیتی چوپڑہ لیں گی۔ ذرائع کی مانیں تو یہ فیصلہ شردھا کپور کے ٹائٹ شیڈول کی وجہ سے لیا گیا۔ وہ اس وقت ’’چھچھورے‘‘ اور ’’اسٹریٹ ڈانسر‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہے۔ اتنا ہی نہیں ساوتھ سوپر اسٹار پربھاس کے ساتھ اگست میں ان کی فلم ’’ساہو‘‘ بھی ریلیز ہونے کو ہے۔ شردھا ٹائیگر شراف کے ساتھ باغی 3 میں بھی نظر آئیں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ بہت کوششوں کے بعد بھی سائنا کی بائیوپک کے لئے تاریخیں ٹکرا رہی تھیں۔ اسی لئے شردھا کو فلم چھوڑنی پڑی۔ یہ فیصلہ دونوں پارٹیوں کی آپسی مفاہمت سے کیا گیا ہے۔ پرنیتی کو اسکرپٹ پسند آئی اور وہ جلد ہی اس کی تیاری شروع کریں گی۔