ریونت ریڈی، چلر لیڈر : نرسمہا ریڈی

حیدرآباد 13 اکٹوبر (سیاست نیوز) سینئر قائد تلنگانہ راشٹرا سمیتی این نرسمہا ریڈی نے ان پر کارگذار صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی کی جانب سے کئے گئے ریمارکس پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ہدف ملامت بنایا اور ریونت ریڈی کو ’’چلر لیڈر‘‘ سے تعبیر کیا۔ آج اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے نرسمہا ریڈی نے کہاکہ ریاست میں آئندہ دنوں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں حلقہ اسمبلی کوڑنگل سے اس مرتبہ اے ریونت ریڈی کی شکست یقینی ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ مشیرآباد میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران ان کے اظہار خیال کو ریونت ریڈی کی جانب سے مسئلہ بنانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہاکہ اتفاقی طور پر گزشتہ انتخابات کے موقع پر چندرشیکھر راؤ نے 5 تا 10 لاکھ روپئے دینے کا اظہار خیال کرنے کے بجائے دس کروڑ روپئے دیئے جانے کا اظہار کیا۔ انھوں نے اس سلسلہ میں وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ انتخابات سے متعلق کئے گئے تذکرہ کو آئندہ منعقد ہونے والے انتخابات سے جوڑنے کی ریونت ریڈی کی کوشش پر برہمی کا اظہار کیا۔