دکن ریڈیو 107.8 پر آج راست نشریہ پروگرام میں ٹیچرس ایجوکیشن پر ایم اے حمید کے جوابات

حیدرآباد ۔ 31 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز): دکن ریڈیو 107.8 پر ہفتہ واری راست نشریہ پروگرام میں آج کا موضوع ’ ٹیچرس ایجوکیشن اور اس کی اہمیت ‘ ہے ۔ اس کے لیے ڈی ایڈ ، بی ایڈ ، ایم ایڈ کورس میں کس طرح داخلے ہوتے ہیں اہلیت کیا ہوگی ۔ ماہر تعلیم ایم اے حمید سے راست سوالات کرسکتے ہیں ۔ صبح 11 تا 4 بجے دن فون نمبر 040-2740024 پر ریکارڈ کرواسکتے ہیں ۔ اور دوران پروگرام 5 تا 6 بجے راست سوال پوچھ سکتے ہیں ۔ پروگرام کوآرڈینٹر زاہد فاروقی نے شہر اور اضلاع کے قارئین / سامعین سے سوالات کرنے کی خواہش کی ۔۔