دولت اسلامیہ کا صومالیہ کے جنگجوؤں پر مبنی اولین ویڈیو

جوہانسبرگ ۔ 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک گروپ جو دولت اسلامیہ کا نگرانکار ہے، کہا کہ انہوں نے دولت اسلامیہ کی ویب سائیٹ پر ایک ویڈیو فلم پیش کی ہے، جو ان کے خیال سے دولت اسلامیہ سے الحاق رکھنے والے صومالی جنگجوؤں پر مشتمل اولین ویڈیو ہے۔ یہ ویڈیو کل آن لائن پوسٹ کی گئی اور دولت اسلامیہ حامیوں نے اسے شائع کیا ہے۔ وہ دیگر افراد کی تلاش کرتے ہیں اور انہیں ہلاک کردیتے ہیں۔ گرجاگھروں اور بازاروں پر حملے کرتے ہیں۔ گذشتہ ماہ امریکہ نے دولت اسلامیہ سے ملحق صومالیہ کے جنگجوؤں پر فضائی حملے کئے تھے۔ یہ امریکہ کے جنوبی افریقہ میں اولین ڈرون حملے تھے۔ صومالیہ نے دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ یہاں کا انتہاء پسند گروپ الشباب القاعدہ سے الحاق رکھتا ہے۔