دانتوں کی چمک واپس لانے والے چند قدرتی نسخے

جگمگاتے دانت کس کو پسند نہیں اور ان پر زردی چہرے کو بدنما کرنے کا باعث بن جاتی ہے۔ یقینا آپ دن میں ایک یا دوبار دانتوں پر برش کرتے ہوں گے تاکہ وہ صاف رہ سکیں مگر پھر بھی قدرتی سفیدی واپس نہیں آتی ؟ چند عام چیزیں آپ کی مسکراہٹ کو روشن کرسکتی ہیں یایوں کہہ لیں دانتوں کو جگمگاسکتی ہیں۔
بیکنگ سوڈا اور لیموں کے عرق کاپیسٹ : لیموں میں سیٹرک ایسڈ کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جودانتوں کی صفائی کیلئے قدرتی جزکاکام کرسکتا ہے ، ایک چائے کے چمچ لیموں کے عرق کو بیکنگ سوڈا کی مناسب مقدار میں مکس کرکے ایک پیسٹ بنالیں اور اس سے برش کر لیں۔
کوئلہ : اگر آپ بہت جلدی میں دانتوں کو سفید بناناچاہتے ہیں تو کوئلہ ایک اور موثر اور قدرتی متبادل ثابت ہوسکتا ہے ، کوئلے کا برادہ آکسیجن اور کیلشیئم کلورائیڈ کے باہمی تعامل سے بنتا ہے اور یہ دانتوں کی موثر صفائی میں مددگار ثابت ہوتا ہے ، ا س برادے میں ٹوتھ برش کورگڑلیں اور پھر دانتوں پر معمول کے مطابق برش کرکے دانتوں کے داغ دھبے صاف کرلیں۔
ہلدی : دانتوں کے مسائل جیسے مسوڑوں کے امراض کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے ، اس کاپاؤڈر دانتوں کے ریگ مال کا کام کرے سطح پر داغوں کو ختم کرکے انہیں سفید کرتا ہے۔ ایک چائے کے چمچ ہلدی کو انگلی کی مدد سے دانتوں پر پھیریں اور پھر برش کرکے صاف کرلیں۔