حکومت شریعت میں چھیڑ چھاڑ کر کے مسلم پرسنل لاء بورڈ کو ختم کر نا چاہتی ہے:۔مو لانا فضل الرحیم مجددی

جئے پور: شہر جے پور کی معروف دینی درسگاہ جامعۃالہدایہ میںآل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی کی صدارت میں ریاستی سطح پر مسلم پرسنل لاء بورڈ کا ایک اجلاس منعقد ہوا ۔

اس پروگرام کا مقصد آئندہ ۲۸ فروری کو شہر جے پور میں مسلم پرسنل لاء کے زیر اہتمام خواتین کا پر امن طریقہ سے احتجاجی جلوس نکالنے کے برے میں غور و خو ض کیا گیا۔واضح رہے کہ اس احتجاجی جلوس میں۲۲ لاکھ خواتین شرکت کی توقع ہے۔اس موقع پر مولانا فضل الرحیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ مو جودہ حکومت ہر محاذ پر نا کام ہو چکی ہے۔

اب وہ ملی مسائل پر خصوصا مسلم پرسنل لاء بورڈ میں مداخلت کر کے احکامات شرعیہ میں تبدیلی لانا چاہتی ہے ۔اس طرح طلاق ثلاثہ بل کے نفاذ کے ذریعہ مسلمانان ہند کی معاشی کمر تو249نا چاہتی ہے۔

وہیں طلاق ثلاثہ کے نام پر مسلمانوں کے ذریعے جیلوں کو بھر نا اور مسلمانوں کی زندگی کو تباہ کر نا چاہتی ہے۔

اور ساری دنیا میں اس کا مذاق بن رہا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی مسلمان ہر خسارہ کو برداشت کیا ہے ۔معاشی کمزوریوں کو برداشت کیا ۔

لیکن مذہب کے معاملہ میں کسی بھی کمی بیشی کو برداشت نہیں کر سکتا۔انھوں نے کہا کہ حیدرآباد اجلاس میںیہ طے کیا کہ طلاق کے نام پر جس طرح مسلم خواتین کو مسائل سے دوچار کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر موقع پر ساجد سہرائی ، انوار نیتا ، اور دوسرے موجود تھے۔