یو پی طوفان کے بعد مشتعل اے ائی ایم ائی ایم کارکنوں نے مبینہ طور پر ممبئی دفتر میں مچائی توڑ پھوڑ

ممبئی:ایک ویڈیو جس میں اے ائی ایم ائی ایم کارکن مبینہ طور پر اپنے ہی دفتر میں توڑ پھوڑ مچارہے ہیں خوب وائیرل ہورہا ہے۔

مذکورہ ویڈیو جو 1منٹ 35سیکنڈس پر مشتمل ہے میں دیکھایاگیاہے لوگ پارٹی دفتر کے روبرو جمع ہوکر اے ائی ایم ائی ایم کے خلاف نعرے لگارہے ہیں کہ اس نے یوپی میں ووٹوں کی تقسیم کی ہے۔

مذکورہ پارٹی پر الزام ہے کہ اس نے مسلم ووٹوں کی تقسیم میں سرگرم رول ادا کیاہے اور مبینہ طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی)کو اترپردیش 2017کی انتخابی جنگ میں بڑی کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=stw9YWfuLno

اے ائی ایم ائی ایم نے اترپردیش میں اپنے تین درجن امیدوار میدان میں اترے تھے اور تمام 38سیٹوں پر اسی بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھگوا پارٹی نے ایک بھی مسلمان کو اپنا امیدوار نہیں بنایا‘ مگر اے ائی ایم ائی ایم بڑے پیمانے پر سیکولر ووٹوں کی تقسیم کے ذریعہ بی جے پی کی ایک بڑی مددگار رہی ہے

https://www.youtube.com/watch?v=-oH_uRK1QLI