کلکتہ: پولیس نے چہارشنبہ کے روز کہاکہ چھ افراد بشمول بی جے پی کے ایک مقامی لیڈر کو پولیس نے ہنومان جینتی کے موقع پر منعقدہ ریالی میں مبینہ طور پر ہتھیار رکھنے کے الزام میں گرفتارکرلیاگیا ہے۔
چتپور پولیس اسٹیشن کے ایک سینئرافیسر نے کہاکہ ’’ چھ لوگوں کو چتپور علاقے سے منگل کی رات میں گرفتار کرلیاگیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ ہنومان جینتی کے موقع پر منعقدہ ریالی کے دوران اپنے ساتھ تیزدھار کے ہتھیار رکھے ہوئے تھے اور اس علاقے میں کشیدگی پھیلانے کی بھی کوشش کی جہاں پر ملی جلی آبادی مقیم ہے‘‘۔
پولیس نے کہاکہ ان کے خلاف1959آرمس ایکٹ کے تحت کیس شروع کیاگیا ہے۔مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ ’’ ان چھ لوگوں کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد اپریل19تک عدالتی تحویل میں بھیج دیاگیا ہے‘‘۔