گرفتاری کے خوف میں راکھی ساونت جمعرات کے روزمیڈیا سے خطاب کریں گی

ممبئی: مجوزہ گرفتار ی کے پیش نظر‘ ٹیلی ویثرن او ربالی ووڈاداکارہ نے جمعرات کے روزایک پریس کانفرنس طلب کی ہے تاکہ مسلئے پر وضاحت پیش کرسکیں۔

تاہم پنجاب پولیس نے منگل کے روزاس بات کا انکار کیا کہ وہ لدھیانہ کورٹ کے وارنٹ پر راکھی ساونت کو گرفتارکریگی‘ پولیس ترجمان نے کہاکہ وہ خود سپردگی کریں گی۔اب تک اس بات کی وضاحت نہیں ہوسکی کہ وہ اس طرح کا کوئی اقدام اٹھائیں گی ۔

راکھی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ذرائع ابلاغ کے سامنے تمام سوالا ت کو جواب دیں گے۔والمیکی کے خلاف تبصرے پر عدالت نے مارچ9کو راکھی ساونت کی عدالت میں عدم حاضری کے بعد وارنٹ جاری کیا۔

شکایت کردہ نے راکھی پر الزام عائد کیاتھا کہ اس نے والمیکی طبقے کے ’’ مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ‘‘۔ مذکورہ مقدمہ کی اگلی سنوائی اپریل 10کو مقرر ہے۔

لدھیانہ ڈپٹی کمشنرآف پولیس دھارومان نیمبالے نے منگل کے روز کہاکہ پولیس ٹیم گرفتاری وارنٹ کے ساتھ راکھی ساونت کی گرفتار کرنے کے لئے ممبئی گئی تھی مگر وارنٹ پر دئے گئے وارنٹ پر معلوم کرنے میں وہ ناکام رہی۔