احمد آباد:گجرات پولیس نے جمعہ کے روز5.2کروڑ روپئے کہ دھوکہ دہی کے کیس میں ایک سادھوی اوراس کے تین ساتھیوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے 1.29کروڑ نقد‘ سونے کے بسکٹ اور ہندوستان میں تیار کی جانے والی بیرونی شراب کی بوتلیں ضبط کی ہیں۔
#Gujarat#Banaskantha :Sadhvi Jayshrigiri arrested for duping jewellers of Rs 5 crore gold, denies charge :https://t.co/HVuz0AMpbq pic.twitter.com/9Ss4f0kYcC
— tv9gujarati (@tv9gujarati) January 27, 2017
سادھو جئے شری گری کو شمالی گجرات کے بنسکانتہ ضلع کے پالن پاور سے گرفتار کیاگیا ہے۔گجرات کے ایک مقامی جویلر پرتیش شاہ نے نومبر میں سادھوی کے خلاف ایک شکایت درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا تھا کہ سادھوی اور اس کے تین ساتھیوں نے 5.2کروڑ کے سونے کے بسکٹ قرض پر حاصل کئے تھے اور اس باربار اسرار کے باوجود قرض کی ادائی سے روگردانی کی جارہی تھی
Watch Special Report on #Gujarat's Sadhvi Jayshrigiri
@ 7 PM pic.twitter.com/2SEo8sDixB— tv9gujarati (@tv9gujarati) January 27, 2017
پولیس ذرائعوں کے مطابق سادھوی نے دیگر جویلرس سے بھی کم قیمت میں سونا فراہم کرنے کے وعدے کے ساتھ رقم حاصل کی ہے۔ پولیس نے سادھوی کی رہائش پرجمعرات کے روز دھاوا کیا۔بنسکانتہ ڈپٹی سپریڈنٹ آف پولیس نیرج بد گوجر نے رپورٹرس کو بتایاکہ’’ سادھو کے محل نما ء گھر سے دھاوے کے دوران 100گرام کے 24سونے کے بسکٹ( قیمت80لاکھ)اور1.29کروڑ کے دو ہزار کے نئے نوٹ(6,300)نقدبرآمد کئے گئے‘‘۔
UPDATE : Sadhvi Jayshrigiri undergoes medical check-up, Banaskantha : https://t.co/QmgoPP3dMx pic.twitter.com/8hKr5Df7JA
— tv9gujarati (@tv9gujarati) January 27, 2017
انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ آخر کار ہم نے تین افراد کے خلاف مقدمہ کرتے ہوئے ان کی اصل سرغنہ سادھو جئے شری ‘‘ کو گرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق پولیس نے دھاوے کے دوران سادھوی کی رہائش سے 22شراب کی بوتلیں بھی ہیں۔
بنسکانتہ میں واقع مکتیش وار مہادیو مٹھ کی سربراہ سادھوی اس وقت سرخیوں میں ائی تھی جب پچھلے ڈسمبر میں فولک سنگر پر دوہزار کے نئے نوٹوں کی بارش کرتا ہوا اس کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر خوب وائیر ل ہوا تھا۔
تاہم جئے شری نے نقدی کی ضبطی سے انکارکرتے ہوئے کہاکہ ’’ میرے پاس سے کوئی نقد رقم دستیاب نہیں ہوئی ہے‘ مگر بعدازاں میرے کے بھکت نے مجھ سے آکر ملاقات کی ۔مجھے نہیں پتہ پولیس کو شراب کی بوتلیں کہا ں سے ملی ۔
مجھے ان تمام باتوں کی اطلاع بعدمیں ملی ہے۔گرفتاری کے بعد سادھوی کی دھمکیوں کاشکار ایک خاتو ن اندرا بین نے کہاکہ’’ میرا بیٹا چراغ راول 20-22دنوں سے لاپتہ ہے اور سادھوی کی جانب سے مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں‘‘۔
درایں اثناء مقامی میڈیا سادھو ی کے مجرمانہ سرگرمیوں بشمول قتل ‘ ہتھیاررکھنے جیسے واقعات کے حوالوں سے سامنے بھی آرہا ہے۔
You must be logged in to post a comment.