واشنگٹن : امریکی نومنتخبہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ خود اپنی انفرادی حیثیت میں نہ صرف ایک کامیاب بزنس ویمن ہیں وہ ایک رائٹر بھی ہیں اور ڈنالڈ ٹرمپ کی بیٹی کے حوالے کے علاوہ وہ خود بھی امریکہ کا ایک جانا پہنچانا چہرہ ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق و ہ ایک سوپچاس ملین ڈالر کی تنہا ملک ہیں۔ ان کی ذاتی حیثیت اور شہرت اپنی جگہ لیکن اب تمام لوگوں کی نظریں اب ڈونالڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کے نئے کردارپر لگی ہوئی ہیں۔کیا امریکہ کی نئی خاتون اول کا کردار بھی وہی نبھائیں گی ؟35سالہ ایوانکالوگوں کی نظروں اورکیمروں کی چمک کی عادی ہیں۔
نوجوانی کی ابتدائی برسوں میں وہ ایک ماڈل تھی او راٹھارہ سال کے بعدکے برسوں میں ان کے شوق اورکاروبار فیشن ‘ بزنس‘ میڈیااور اپنی مدد آپ کے مختلف میدانوں تک پھیل چکے تھے۔لیکن اب ان کی والدڈونالڈ ٹرمپ وائٹ ہاوز میں منتقل ہونے کی تیاریاں کررہے ہیں تو جنتی جانچ پڑتال ایوانکا کی ہورہی ہے شائد پہلے کبھی نہیں ہوئی تھی۔
ا س کی وجہہ یہ ہے کہ ڈونالڈ ٹرامپ ایوانکا اور ان کے شوہر جیرڈ کشنر کو اپنے ساتھ وائٹ ہاوز میں رکھنا چاہتے ہیں۔