کلکتہ اور سالٹ لیک کے اعلی پولیس عہدیداروں کی منتقلی 

اپوزیشن نے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے مذکورہ عہدیداروں کے خلاف جانبداری برتنے کے کئی شکایتیں درج کرائیں گئی تھیں۔

کلکتہ۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جمعہ کی رات کو بنگال کے چار ائی پی ایس افیسروں بشمول پولیس کمشنر کلکتہ اور بیدھا نگر کو ہٹادیاہے اور ریاستی حکومت کوہدایت دی ہے کہ مذکورہ افیسروں کو ’’ الیکشن سے متعلق کسی بھی ڈیوٹی‘‘ پر تعینات نہ کریں۔

کمیشن نے چیف سکریٹری سے جمعہ کی رات بنگال میں ایک ’ ’ انتخابی حالات کا جائزہ لینے ‘‘کے بعد روانہ کردہ لیٹر سے بتایا کہکمیشن نے کلکتہ پولیس کمشنر انوج شرما اور بیدھا نگر کمشنر گیان ونت سنگھ کو ’’ فوری عمل ‘‘ کے ساتھ ٹرانسفر کریں۔

اپوزیشن نے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے مذکورہ عہدیداروں کے خلاف جانبداری برتنے کے کئی شکایتیں درج کرائیں گئی تھیں۔راجیش کمار کو مغربی بنگال کہ پولیش کنٹرول بورڈ کا ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل مقرر کیا اور ان کی جگہ شرما کو کلکتہ کا پولیس چیف مقرر کیا۔

کمار نے بنگال سی ائی ڈی کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دئے ہیں۔این آر بابو اے ڈی جی اپریشنس کے طور پر خدمات انجام دئے ہیں ‘ انہیں سنگھ کی جگہ بیدھا نگر پولیس کمشنر کی جگہ متعین کردیاگیا

۔شرما نے 19فبروری کو بطور کمشنر کا جائزہ لیا ۔ شرما اورسنگھ فبروری میں سی بی ائی جب کلکتہ پولیس کمشنر راجیو کمار کے گھر پر تلاشی کے لئے پہنچنے والی تھی اس وقت مغربی بنگال کے چیف منسٹر ممتا بنرجی کے احتجاجی دھرنے میں موجو درہے۔

بیر بھوم اور ڈائمنڈ ہاربر کے پولیس سپریڈنٹ کا بھی تبادلہ کردیاگیا۔ڈپٹی کمشنر ( ائیر پورٹ)اے رویندر رناتھ کی جگہ شیام سنگھ کو بیربھوم پولیس کا سربراہ مقرر کیاگیا ہے ۔ جبکہ سری ہری پانڈے کو کلکتہ مصلح دستوں کو ڈپٹی کمشنر کوڈائمنڈ ہاربر کا ایس پی مقرر کیاگیا ہے او رسیلوم مورگن کو ہٹادیاگیا ہے۔