پچھلے ایک ہفتہ سے سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیوتیزی کے ساتھ وائیرل ہورہاہے جس میں دیکھا جارہا ہے کہ صبح کے اولین ساعتوں 5بجے کے قریب پولیس چارمینار کے قریب چیلا پور کے ایک مکان نمبر21-3-834/1میں جبراً داخل ہوتی ہے اور مکان کے بچوں‘ عورتوں او ر مردوں کوحراست میں لیکر200اسکوئیر یارٹ پر تعمیراس مکان کو منہدم کردیتی ہے۔
گھر والوں کا بیان ہے کہ مذکورہ مکان ان کے دادا عمر بن سالم کا ہے۔ ان کے والد احمد بن عمر سعدی اپنے بچوں ناصر بن احمد سعدی اور بہنوں اور دیگر گھر والوں کے ساتھ پچھلے سو سالوں سے گھر میں پرسکون انداز میں زندگی بسر کررہے ہیں۔
ایک روز اچانک پولیس صبح کی ابتدائی ساعتوں میں گھر میں داخل ہوکر تمام کو گرفتار کرلیتی ہے اور انہیں بہادر پورہ پولیس اسٹیشن منتقل کردیاجاتا ہے۔ یہاں تک کہ عورتوں کو برقعہ پہننے کی بھی مہلت نہیں دی گئی۔
متاثرین کا الزام ہے کہ ان لوگوں نے متعلقہ رکن پارلیمنٹ ‘ رکن اسمبلی اورکارپوریٹر کو مسلسل فون کیا مگر کوئی ان کی مدد کے لئے نہیں آیا مگر 8گھنٹوں پر بعد رکن اسمبلی چارمینار احمد پاشاہ قادری آتے ہیں اور پولیس افیسروں سے بات کرکے چلے گئے۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ کیاہماری قیادت ایسی ہوتی ہے جس کو ہمارے حقوق اور فوائد کی حفاظت نہیں کرسکتی۔اس ویڈیو میں آپ بے بس اورلاچار عورتوں کو دیکھ سکتے ہیں جو پولیس ظلم کے خلاف مدد کی گوہار لگارہے ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=bCRrlfxiNl4