پولیس نے واٹس ایپ پر طلاق بھیجنے والے این آر ائی شوہر کو نوٹس جاری کی

حیدرآباد: این آر ائی عثمان قریشی کے خلاف بیوی کی جانب سے شکایت پر مقدمہ درج کئے جانے کے بعد چادرگھاٹ پولیس نے قریشی کو ایک لوک آؤٹ سرکولر( ایل او سی) جاری کیا۔مہرن نوزوجہ عثمان قریشی نے واٹس ایپ پر طلاق ملنے کے بعد اپنے شوہر اور سسرال والوں کے خلاف ایک کریمنل کیس درج کرایاتھا۔پولیس نے ائی پی سی 498Aکے تحت قریشی اور اس کے والدین کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا۔

یہا ں اس بات کاذکر ضروری ہے کہ عثمان قریشی نے اپنی بیوی کو نیویارک سے طلاق کی نوٹس واٹس ایپ کے ذریعہ روانہ کی اور واٹس ایپ پروفائل پکچر بھی تین طلاق پر مشتمل تصوئیر رکھی۔

ڈی سی میں شائع خبر کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے چادرگھاٹ انسپکٹر جی ستیا نے کہاکہ ’’ ہم نے ایل یو سی جاری کیاہے ‘ اگر ملزم انڈین ائیر پورٹ پر آتا ہے تو ایمیگریشن عہدیداراسے فوری پکڑ لیں گے اور ہمارے حوالے کردیا دیں گے‘‘ ۔

انہو ں نے یہ بھی بتایا کہ اس کے ماں باپ سے بھی پولیس سوال جواب کررہی ہے جن بھی ہراسانی کا الزامات عائد کئے گئے ہیں۔مہرن نور کا الزام ہے کہ اسے سسرال والے مسلسل ہراساں وپریشان کررہے ہیں

۔قبل ازیں اس نے ایک شکایت مغل پورہ پولیس اسٹیشن میں بھی درج کرائی تھی جس کو چادرگھاٹ پولیس اسٹیشن کو منتقل کردیاگیا کیونکہ یہ معاملے اس کے دائرکار میںآتا ہے ۔

اس بات کاذکر یہاں ضروری ہے کہ مہرن نور اور عثمان قریشی کی شادی سال2015میں انجام پائی تھی۔