پرانے شہر کے اسنوکر پارلر میں قاتلانہ حملے کا واقعہ

حیدرآباد۔ چہارشنبہ کی نصب شب کے قریب پرانے شہر کے دبیر پورہ علاقے میں واقعہ گرانڈ اسنوکر پارلرکے منیجر پر روڈی گینگ نے قاتلانہ حملہ کیا۔تین شر پسند پارلر میں اس وقت داخل ہوئے جب پارلر بند کرنے کی تیار ی کی جارہی تھی او رمذکورہ منیجر پر خاردھار ہتھیار اور بیس بال بیٹ سے بے رحمی کیساتھ حملہ کردیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر تینوں حملہ آوروں کی شناخت مسیح‘ عامر او رحیدر کی حیثیت سے کی گئی ہے جو روڈی شٹر ہیں اور متعدد مرتبہ جیل کی ہوا بھی کھاچکے ہیں۔جب پارلر میں موجود دیگر لوگ شبیر کو بچانے کے لئے آگے بڑھے تو حملہ آوروں نے ان لوگ دھمکایا اور بے رحمی کے ساتھ منیجر کے ساتھ مارپیٹ کی۔

منیجر جب پارلر سے باہر نکل کر بھاگنے کی کوشش کررہا تھاتب بھی ان لوگوں نے اس کاتعقب کرکے موقع واردات سے فرار ہونے سے قبل دوبارہ چاقو سے حملہ کیا۔پولیس نے کہاکہ شبیر بری طرح زخمی حالت میں دواخانہ لے جایاگیا جہاں پر اس کا علاج ہوا اور اب شبیر کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔

پولیس نے حملہ آوروں کی پکڑنے کی مہم بھی شروع کردی ہے۔نہ تو متاثرہ شخص او رنہ ہی کوئی اور حملہ کی وجہہ سمجھ بتانے سے قاصر ہے۔ ساوتھ زون ڈی سی پی ستیہ نارائنہ نے کہاکہ حملہ آوروں کی شناخت کرلی گئی ہے اور وہ بہت جلد پولیس کی گرفت میں ہونگے۔