کوچی:پولیس نے منگل کے روز بتایا کہ مبینہ طور سے ایک دوسال کے بچے کے ساتھ کوچی کے ڈے کیئر سنٹر میں مارپیٹ کرنے والی نگران کو حراست میں لے لیاگیا ہے۔ مذکورہ خاتون منی کو ایک نیوز چیانل کی جانب سے مارپیٹ کے ویڈیو کی نشریات کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے کہاکہ بچوں کے ویلفیر کے تحت بنائے گئے قانونی دفعات کے تحت منی کی گرفتاری عمل میں ائی ہے۔
والدین کو جب اس بات کا پتہ چلاتو انہوں نے نے مذکورہ ویڈیو کی ریکارڈنگ خفیہ طریقے سے کی۔ پولیس نے غیر قانونی طریقے سے چلائے جانے والے اس ڈے کیئر سنٹر کو بھی بند کردیا جس کے خلاف مذکورہ واقعہ کے بعد عوام میں کافی برہمی اور احتجاج دیکھنے کو ملا۔مختلف تنطیمیں جس میں یوتھ کانگریس‘یوا مورچہ‘ بی جے پی کی یوتھ وینگ احتجاج میں شامل ہوکر مذکورہ انسٹیٹوٹ تک مارچ کیا۔
ریاستی حقوق اطفال کمیشن نے ریاستی حکومت ‘ پولیس اور کوچی سٹی کارپوریشن سے رپورٹ طلب کی ہے