حیدرآباد۔ ایک 40سکینڈ کا ویڈیو جو سوشیل میڈیا پر گشت کررہا ہے حیدرآبادی پولیس کے اندر کی انسانیت کو پیش کررہا ہے۔تلنگانہ ٹوڈے کے مطابق ویڈیو کو ٹرینڈنگ وائیرل نیوز انڈیا نے اپنے فیس بک پیج پرپوسٹ کیاجس میں دیکھا جارہا ہے کے لوگ پرانے شہر حیدرآباد کی عید گاہ میرعالم حیدرآباد میں نماز عید الفطر ادا کررہے ہیں ۔
وہیں پولیس پرامن نماز کے اہتمام کو یقینی بنانے کے لئے متعین کی گئی ہے اورجب نماز شروع ہوتی ہے اس کے بعد مصلی کسی قسم کی حرکت نہیں کرسکتے سوائے نماز کے۔جب مصلی نماز میں مصروف ہیں ‘ تو کالا پتھر پولیس اسٹیشن کے کچھ جوان نماز ادا کرنے کے لئے بچھائے گئے پیپر جب ہوا سے آڑرہا ہے تو اس کو درست کرتے ہوئے دیکھائے دے رہے ہیں۔
پولیس اہلکاروں کی اس حرکت کو حیدرآبادی عوام کی جانب سے کافی ستائش مل رہی ہے اور اس کو اب تک3500لوگوں نے دیکھا ہے 70شیئرس ملے اور اس کی ستائش کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
بہت سارے لوگ سوشیل میڈیا پر سٹی ہولس کی ستائش کرتے ہوئے انہیں سلام پیش کررہے ہیں اور سٹی پولیس کو ’’ دنیا کی بہترین پولیس‘‘ کادرجہ بھی دے رہے ہیں۔ایک شہنواز شیخ نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ یہی تو خوبصورتی ہے ہمارے ملک ہندوستان کی ‘‘۔مبشر علی خان نے لکھا ’’ سلام ہے حیدرآباد پولیس کو ‘‘۔ ایک اور صادق نے لکھا کہ’’ حیدرآباد پولیس دنیا کی بہترین پولیس‘‘