نیویارک:ایک مسلم خاتون نے یہاں ایک درخواست دائرکرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پولیس عہدیداروں نے اسے حجاب نکالنے پر مجبور کرتے ہوئے جھوٹی گرفتاری کے بعد اس کی تصوئیر بنائی ہے
۔رباب موسی نامی34سالہ خاتون نے مین ہاٹن سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ گذشتہ سال ستمبر میں اسے غیرقانونی طور پر گرفتارکیاگیا تھالیکن جب وہ اسٹار بکس سے نکلی تھی۔
انہوں نے ادعا کیا کہ انہیں مڈ ٹاؤن پولیس میں پولیس عہدیداروں نے پریڈکروائی اور حجاب نکالنے پر مجبور کرتے ہوئے ان کی تصوئیر کشی بھی کی۔
درخواست میںیہ بھی کہاگیا پولیس انہیں مڈ ٹاؤن پولیس اسٹیشن لے جاکر نقاب نکالنے پر مجبور کیاگیااور یہ اس کے حقوق کی خلاف ورزی ہے وہاں متاثرہ خاتون کا حجاب بھی ضبط کرلیاگیا۔رباب موسی نے یہ کہتے ہوئے حوالہ دیا کہ انہیں ایک ہولڈنگ سل میں مردوں کیساتھ رکھا گیا۔
بعدازاں انہیں بروکلین کے ایک دوسرے پولیس اسٹیشن کو منتقل کیاگیا جہاں موسی کا ادعا ہے کہ اس کی جامعہ تلاشی لی گئی لیکن پولیس نے اس تردید کی ہے۔ اس کا ادعا ہے کہ پولی ساس سے کسی ناکردہ گناہ قبول کروانے کی کوشش کررہی تھی۔