ممتا بنرجی سے ملاقات کے بعد سیاسی گلیاروں میں چہ میگوئیاں شروع
مغربی بنگال۔سیاست میں قدم رکھنے کی خواہش مند فلم اداکار کملا ہاسن نے مغربی بنگا ل کی وزیراعلی سے ملاقات کی۔ ان کی یہ غیر کانگریس اور غیر بی جے پی تیسرے چیف منسٹر سے ملاقات کے بعد سیاسی گلیاروں میں چہ میگوئیاں شروع ہوگئی تھیں۔
غور طلب ہے کہ کملا ہاسن کو کلکتہ میں منعقدہ انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں حصہ لینے کے لئے مہمانِ خصوصی کے طور پر مدعو کیاگیاتھا۔ سات روز تک جاری رہنے والے اس پروگرام میں شرکت کے بعد انہو ں نے چیف منسٹر مغربی بنگال سے ملاقات کو موقع نہیں گنوایا ۔
توقع کی جارہی ہے کہ فلموں کے علاوہ ملک کے موجودہ سیاسی حالات پر بھی ممتا بنرجی کے ساتھ ان کی بات ہوئی ہوگی۔واضح رہے کہ کملا ہاسن نے دوماہ قبل سیاسی میدان میں قدم رکھنے کے بعد ان کی ملاقات چیف منسٹر دہلی ارویندر کجریوال سے چینائی میں ہوئی تھی۔
کملا ہاسن نے میڈیاسے کہاہے کہ میرا رنگ بھگوا نہیں ہے۔ اس اشار ے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی سیاست کا رنگ کیاہوگا۔ فی الحال کملا ہاسن واضح طور پر کچھ کہنے سے گریز کررہے ہیں